اگر آپ کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں اردو لکھنا چاہتے ہیں تو بائیں طرف کے Alt+Shift سے کمپیوٹر کا موڈ انگلش سے اردو کرنے کے ساتھ ساتھ دائیں طرف کے Ctrl+Shift سے تحریر کی سمت بھی دائیں سے بائیں(Right to Left) کر لیں۔ یوں اگر آپ اردو لکھتے ہوئے درمیان میں کوئی انگلش کا لفظ لکھیں گے تو آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ بہتر ہے کہ فانٹ والی فہرست میں سے اردو کا کوئی فانٹ جیسے جمیل نوری نستعلیق (Jameel Noori Nastaleeq) بھی منتخب کر لیں۔
عام طور پر اردو ویب سائیٹ اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے اردو کے تین فانٹ ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں خوبصورت ”جمیل نوری نستعلیق“، کرلپ کا ”اردو ویب نسخ“ اور بی بی سی اردو کا ”اردو نسخ ایشیا ٹائیپ“ شامل ہیں۔
یاد رہے ایک وقت میں دو یا زیادہ زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ دو سے زیادہ زبانیں ہونے کی صورت میں جب بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں گے تو موڈ ایک زبان سے دوسری اور پھر دبانے سے دوسری سے تیسری اور اسی طرح موڈ آخری زبان تک جائے گا اور پھر دبانے سے واپس پہلی پر آجائے گا۔
لینگوئج بار میں کسی مسئلے یا کمپیوٹر پر اردو انسٹالیشن کی مزید تفصیل دیکھنے کے لئے ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وسٹا یا ونڈوز سیون میں اردو انسٹالیشن دیکھیں۔
EmoticonEmoticon